نئی دہلی// یواین آئی //کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کی وجہ سے بند کیا گیا راشٹرپتی بھون کا مغل گارڈن ایک بار پھر 13 فروری سے عوام کے لئے کھلنے جا رہا ہے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 12 فروری کو راشٹرپتی بھون کے سالانہ گارڈن فیسٹیول کا افتتاح کریں گے ۔ اس سے قبل جمعرات کو یہاں صحافیوں کو مغل گارڈن سے رو برو کرایا گیا ۔عام لوگوں کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک گارڈن دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی ۔