منڈی//اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب سے ماہ صیام کے چلتے کثیرللسانی نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ضلع پونچھکے متعدد شعرا نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا ۔مشاعرے کی صدارت پونچھ کے گوجری زبان کے معروف بزرگ شاعر نور محمد نور نے کی جبکہ کلچرل اکیڈمی سب آفس راجوری کے کلچرل آفسر ڈاکٹر علمدار عدم مشاعرے میں مہمان خصوصی کی حیثیت ست شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر شاہد رضا لال حسین گوہر ،گلناز چوہان ،ریاض صابر ،محتشم احتشام، شبیہ الحسن، قیصر سبط جعفر تصدوق بانڈے، اکبر علی بانڈے ،خادم حسین خاکی،صدام حسین،الطاف حسین،پرویز احمد لون،نظیر بھٹی،عبدلغنی پردیسی،صابر ندیم،محمد آعظم،فضل احمدشیخ کے علاوہ سید افضل حسین شاہ نے بھی نعتیہ کلام پڑھا۔ مشاعرے کے آخر پر کلچرل آفسر سب آفس راجوری علمدار عدم نے تمام شعراء اور شرکاء مشاعرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل اکیڈمی نے ماہ رمضان میں راجوری اور پونچھ اضلاع میں نعتیہ مشاعروں کا اہتمام کیا جس کا مقصد خطہ کے نوجوانوں کو ادب کی طرف راغب کرنا تھا اور اس ماہ مقدس میں رسول پاک ﷺکے تئیں اظہار محبت کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کلچر اکیڈمی پورے سال ایسی تقاریب کو انجام دیتی ہے جن کا مقصد نوجوانوں کو نشہ سے دور رکھ کر ادب کی جانب راغب کرنا ہے۔