جموں//گورنمنٹ ایمپلائزاینڈورکرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (آر) نے نے حکومت سے تمام محکموں کے سربراہوں کے دفاتراورصوبائی دفاترکیلئے ایک ایڈمنسٹریٹیوآفیسر کی تعیناتی کامطالبہ کیاہے ۔یہاں جاری ایک پریس ریلیزکے مطابق جے اینڈکے گورنمنٹ ایمپلائزاینڈورکرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (آر) کاایک اجلاس بابوحسین ملک کی صدارت میں منعقدہوئی جس میں حکومت سے مانگ کی گئی کہ تمام محکموں کے سربراہوں اورصوبائی دفاترکیلئے ایک ایڈمنسٹریٹیوآفیسرکوتعینات کیاجائے تاکہ سول سیکریٹریٹ کے باہر کے سیکشن آفیسروں کے ساتھ انصاف ہوسکے۔ بابوحسین ملک نے حکومت سے مانگ کی کہ ایس ڈبلیوپی نمبر3058/2015،ایم پی نمبر 01/2015 سے متعلق جوریاستی ہارٹی کورٹ کاجوحکمنامہ کلریکل کیڈرملازمین کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے سے متعلق ہے کومن وعن عملایاجائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اوروزیرخزانہ پرزوردیاکہ وہ کلریکل کیڈرکے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے کے ساتھ ساتھ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکریں۔ اس دوران میٹنگ میں تنظیم کے عہدیداران بشمول بھارت بھوشن، اشوک سنگھ، یش پال شرما،پرشوتم شرما،میناکشی شرما،پون کمار، جسونت سنگھ، بھارت بھوشن کوتوال،انسویا گپتا، سیوارام راٹھور ،منیش شرما ،فریدہ بانو ، کملا شرما،وکاس چندر، وکاس شرما، راجیش ،شام لال، کلدیپ راج، محمدصادق، لیکھ راج، رمیش شرما ،نریش کمار،اوم پرکاش، کپل گپتا، اودھے سنگھ پٹھانیہ، سندیپ سنگھ،مختارسنگھ ، درشن انگورانا ، علی محمد، سدرشن سنگھ،سنجیوسنگھ جموال ،منگت سنگھ ودیگران نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایس آراو520 کے تحت عارضی ملازمین کوجلدمستقل کرنے کے عمل کوحقیقت کاجامہ پہنایاجائے۔