کلا لی منجاکوٹ میں پولیس پبلک دربار

منجا کوٹ //منجا کوٹ پولیس کی جانب سے کلالی کے پنجگرائیں علا قہ میں ایک پولیس پبلک دربار کا اہتمام کیا گیا ۔ایس ڈی پی او منجا کوٹ کی قیادت میں منعقدہ دربار کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے علا قہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کی غیر معقول سپلائی اور کٹارمل کے مقامی پر عوامی سہولیات کےلئے ایک پل تعمیر کروانے کی مانگ کی ۔ڈی ایس پی منجا کوٹ نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے آفیسران کےساتھ بات چیت کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ساتھ بہترتال میل قائم کیا جائے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔