کپوارہ+بانڈی پورہ//شمالی ضلع کپوارہ کے پائر پورہ کلاروس علاقہ میں ایک زنگ آلودہتھ گولہ زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے دوران 10سالہ کمسن شدید طور زخمی ہوا ۔ 10سالہ زبیر احمد ولد غلام محمد خان ساکن پائر پورہ کلاروس اپنے مکان کے صحن میں موجود زنگ آلود ہتھ گولہ کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہا تھا کہ اس دروان گرینیڈدھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں زبیر احمد شدید زخمی ہوا۔ادھر بانڈی پورہ سیکورٹی فورسز نے 3نوجوانوں کو گرفتار کیا جن کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکی تحویل سے اسلحہ بر آمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس، 14آر آراور3بٹالین سی آر پی ایف نے ایک کارروائی کے دوران صہیب احمد اوراعجاز احمد نجار ساکنان گنڈ پورہ اورتوصیف احمد ساکن آرہ گام چٹے بانڈے کو گرفتار کیا اور انکی تحویل سے ایک پستول، جعلی سم کارڈ، دیگرمیٹرئل بر آمد کر کے انکے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 30/21 درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں جنگجوئوں کے اعانت کار ہیں۔