جنیوا/ بیجنگ / دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس وبا کی زد آنے سے اب تک تقریبا 4.11 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 72،37،093 افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ 4لاکھ1ہزار177 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا میں اب تک 19لاکھ79ہزار089افراد متاثر ہوئے ہیں اور1لاکھ11ہزار989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 7لاکھ39ہزار503 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 38ہزار406 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں 4لاکھ84ہزار630 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 6ہزار134 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں2لاکھ90ہزار581 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40ہزار968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اسپین میں اب تک 2لاکھ41ہزار966 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27ہزار136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچا ئی ہے ۔ اب تک اس وبا سے اس ملک میں 34ہزار043 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2لاکھ35ہزار561 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84ہزار198 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4ہزار638 ہلاک ہوئے ۔
مراکش ایمرجنسی میں 10جولائی تک توسیع
رباط // مراکش کی حکومت نے کورونا وائرس (کوڈ 19) کی وبا پھیلنے سے نمٹنے کیلئے ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال میں 10 جولائی کی توسیع کردی ہے ۔حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صحت سے متعلق صورتحال کے پیش نظر ، حکام کی جانب سے ایمرجنسی کو10 جون سے بڑھا کر 10 جولائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔منگل کو وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 135 اور دو اموات کی اطلاع دی ہے ۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 8437 ہے ۔ 210 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے عالمی غذائی بحران سے خبردار کر دیا
سرینگر//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے زور دے کر کہا ہے کہ’عالمی غذائی ہنگامی صورت حال ‘سے گریز کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ82 کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں ۔پانچ برس سے کم کے تقریبا14.4 کروڑ بچے کمزوری یا نشو نما کے رک جانے کا شکار ہیں جبکہ بالخصوص کوویڈ۔19 وبا حالات کو ابتر کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مزید بتایا کہ دنیا کی آبادی کے7.8 ارب افراد کے لیے کافی ہونے والی خوراک موجود ہے مگر ’ہمارے غذائی نظام ناکام ہیں‘۔گوٹیرس منگل کے روز غذائی سلامتی پر کوویڈ۔19 کے اثرات کے حوالے سے ایک بریفنگ دے رہے تھے۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وبا کے سبب تقریبا 4.9 کروڑ افراد شدید غربت کے گڑھے میں جا سکتے ہیں۔گوٹیرس نے خبردار کیا کہ غذائی امن کے انعدام سے دوچار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ غذا اور غذائیت سے متعلق خدمات کو بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔ادھر ایک رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خبردار کیا ہے۔