سرینگر//اشرف چراغ /مرکز نور سنٹر فار شیخ العالم سٹیڈیز یونیور سٹی آف کشمیر نے گلستان چینل کے اشتراک سے کل ریاستی مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں متعدد شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔اس موقع پر معروف شاعرہ ریحانہ کونثر ،اے اے گلشن ،انجان کشمیری ،زرنیہ غازی ،جی ایم نوسوز ،ایم اے منتظر ،ڈاکٹر فاروق فدائی ،شفیع شاہین ،جی ایم تو حیدی ،شوکت تلہ گامی ،عرفان بشیر ،فقیر غلام محمد ،طاہر سلطان ،ڈاکٹر بشیر غمگین ،مجید مسرور ،یونیور سٹی کے شعبہ کشمیری کے پروفیسر مجروح رشید ،پروفیسر محفوظ جان ڈاکٹر شفقت الطاف ۔ڈاکٹر عادل محی الدین ،عنایت کشمیری اور حلیمہ نور کو سند عطاکی گئی جبکہ گلستان چینل کے ہلال ہانجوری ،سید روف فاروقی ، مجید مسرور کو بھی انعام سے نواز گیا ۔