سرینگر //جامعہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا نیشنل سرمائی کھیل 2021 میں تین طلائی تمغے جیتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے کھلاڑیوں کو ان کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔پروفیسر طلعت اور ڈاکٹر نثار نے ایسے میگا ایونٹس میں شرکت کیلئے ڈائریکٹوریٹ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اس بات کی پابند ہے کہ طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی تقاریب میں شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کریں۔دریں اثنا ، ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کشمیر یونیورسٹی کے ایک اور طالب علم کو اے آئی یو کے زیراہتمام کانپور یونیورسٹی میں ہونے والے عالمی یونیورسٹی کھیلوں (جوڈو) کے سلیکشن ٹرائلز میں شرکت کیلئے سلیکٹ کیا جارہا ہے۔