سرینگر // کشمیر یونیورسٹی کے اسکول آف بیولوجیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر ارشاد احمد نوچو نے جمعرات کے روز یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کا چارج سنبھال لیا۔اسسٹنٹ رجسٹرار انتظامیہ (ٹیچنگ ونگ) کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے نوچو کنٹرول امتحانات کے انچارچ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے اور امتحانات کے کنٹرولر کی تقرری ہونے تک کام کریں گے۔پروفیسر نوچو جو دو دہائیوں سے درس و تدریس کا تجربہ رکھتے ہیں اس سے قبل یونیورسٹی کی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔اس وقت ان کے پاس کوآرڈینیٹر جے اینڈ کے ایس ای ٹی ، سکریٹری جے اینڈ کے اکیڈمی آف سائنسز اور سپروائزر سی ایس آئی آر یو جی سی کا چارج بھی ہے۔