کشمیر یونیورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کئے

 
سری نگر//کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 18 جنوری 2022سے تمام جاری اور طے شدہ امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔
 
امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر ارشاد اے نوچو نے کہا کہ ملتوی امتحانات کی نظرثانی شدہ تاریخوں کو مقررہ وقت پر الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
 
تازہ ترین اطلاعات اور ہدایات کیلئے کنٹرولر نے طلبا کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مسلسل نظر رکھنے کی تلقین کی ہے۔