سری نگر// خراب موسمی صورتحال کے بیچ کشمیر یونیورسٹی نے آج شڈول تمام امتخانات کوملتوی کر دیا ہے۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے، ” تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے تمام بی ایڈ/ یوجی/ پی جی اور دیگر پیشہ وارانہ کورسز کے امتحانات جو 5-جنوری-2022 (بدھ) شڈول تھے، ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
امتحانات کے کنٹرولر نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخیں الگ سے جاری کی جائیں گی۔