سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں شہر رمضان فسٹول کے دوسرے روز نعت خوانوں نے حاضرین کو محظوظ کیا ۔ کشمیر صوبے کے مختلف کالجوں اور ہائر سیکنڈری سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلاب شہر رمضان فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ فسٹول کا اہتمام یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفیئر شعبہ نے بی لائن سروس کے اشتراک سے کیا ہے۔ مقابلے کے شریک سپائنسز میں امبر ایویشن انسٹیچوٹ ، جے کے بینک، آر کو سمیٹ، جے اینڈ کے مسلم وقف بورڈ ، جے کے ٹورزم ، خیبر گروپ ، پرنٹ پرنٹر ، الف ایڈوائٹر رز ، فل انڈسٹریز ، پرنڈ اینڈ میڈیا ایسوسی ایٹس ڈی آئی پی آر، گریٹر کشمیر شامل ہے ۔ اس موقعہ پر ڈین سٹوڈنٹس ویلفیر کے پروفیسر جی این خاکی نے طلاب سے خطاب کیا ۔ حسن نعت مقابلے میں جج کے فرائض شعبہ فارسی کے کارڈنیٹر جہانگیر اقبال، گلوکار میر منیر اور راجا بلال انجام دے رہے تھے۔ فیسٹول میں مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ نے بھی شرکت کی ہے۔ اس موقعے پر کلچر آفیسر اور فیسٹول کے آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد علی خان نے اختتامی خطہ دیا اور تقریب کے اختتام پر میر منیر اور راجا بلال نے خوبصورت نعت پیش کی ۔