سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں منعقدہ ایک ویبنار میں بدھوار کو’’قومی کونسل برائے سماجی کام(تعلیم وعمل) قانون 2021 کے مسودے پربحث ومباحثہ ہوا۔یک روزہ اس ویبنار کااہتمام یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے کیا تھا۔ آندھرایونیورسٹی کے پروفیسر(ر)مرلی ڈیسائی اور پروفیسر (ر) دیوی پرساد جنہوں نے اس قانون کا مسودہ تیار کیا ہے،نے ویبنار میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔قانون کا مقصدسوشل ورک تعلیم اور عمل میں تبدیلیاں لانا ہیںاور ملک میں سماجی کام سے متعلق اخلاقیات کے اصول اور سنگ میلوں کے معیارپربحث کرناہے۔پروفیسرڈیسائی نے قانون کے مقاصد اوربل کے اہم نکات کواُجاگر کیااورسماجی کاموں سے متعلق امور کا عمومی اور بل سے متعلق خصوصی تذکرہ کیا۔ماہرین نے سماجی کاموں کو آگے لیجانے کے طریقوں کوتجویزکیا۔پروفیسر پرساد نے مجوزہ قانون سے متعلق کئی غلط فہمیوں کی تفصیلی وضاحت کی ۔