کشتواڑ//ویشو ہندو پریشد و بجرنگ دل کے کارکنان نے وادی کشمیر و بنگلادیش میں ہورہے ہندئوںکے قتل کے خلاف کشتواڑ میں زوردارحتجاج شہیدی چوک کے باہر کیا۔اس موقعہ پر کارکنان نے بتایا کہ بنگلادیش میں نوراتروں کے دوران ہندئوں کا قتل کیا گیا اور سرکار نے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیںکی اور نہ ہی انھیں کوئی حفاظت دی گئی۔ انھوں نے مرکزی سرکار سے بنگلہ دیش کی سرکار پر دئباو بنانے کیلئے کہا اور اس قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ۔انھوں نے کہاکہ سینکڑوں کی تعداد میں کشمیر کے لوگ باہر کی ریاستوں میں کام کرتے ہیں لیکن آج تک نہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور یہی اصل بھائی چارہ ہے جبکہ انھوں نے محبوبہ مفتی کے کشتواڑ دورے پر بھی سوال اٹھائے کہ انھوں نے دورے کے دوران ملک مخالف بیان دیا اور انتظامیہ سے محبوبہ مفتی کو دوبارہ کشتواڑ نہ آنے کی اجازت دینے کو کہا ۔
بھدرواہ میں بھی احتجاج
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ویشو ہندو پرشد کے کارکنوں نے بھدرواہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں ہورہی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے عام آدمی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تحصیل صدر ستیش کوتوال کی قیادت میں مظاہرین نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پتلا بھی نذر آتش کرتے ہوئے اس کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی. اس دوران انہوں نے پاکستان مخالف نعرہ بازی بھی کی۔