عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کشمیر ہاٹ میں ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم نمائش کا دورہ کیا۔اُنہوں نے سیلف ہیلپ گروپوں کے دستکاروں اور خواتین کاروباریوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جس میں ان کی تخلیقی مصنوعات کی مختلف قسم کی نمائش کی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے فنی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے تمام دستکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کی سراہنا کی۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ وکرم جیت سنگھ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری اور سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔