سرینگر//کشمیر ہاروڈ اسکول ملہ باغ سرینگر میں سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں سے وابستہ طلبا ء نے حصہ لیا ۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن نگین ریاض احمد خان نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی ۔ تقریب پر مقررین نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضور ﷺ کی تعلیم پوری دنیا میں اخلاقی قدروں کی رہنمائی کرتی ہے اور اُن کا فلسفہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ایس ایچ او نگین کو اس موقعے پر مومنٹو پیش کیا گیا ۔ پولیس نے اسکول انتظامیہ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں سے نہ صرف اخلاقی تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں بھی جڑ پائینگے۔