کشمیر ہاروڈ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ میں انٹر سکول ٹیلنٹ ہنٹ

 سرینگر //کشمیر ہاروڈ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ حبک نسیم باغ کی جانب سے 2روزہ سالانہ انٹر سکول ٹیلنٹ ہنٹ کا نعقاد ہوا ۔سکول کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب پر طلباء کے درمیان مباحثہ ، شاعری ، مصوری ،پوسٹر بنانے ، خطاطی، کارٹون بنانے وغیرہ کے مقابلے ہوئے ۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے وادی کے مختلف سکولوں سے آئے طلباء کی ایک بڑی تعدادنے حصہ لیا ۔اس موقعہ پرایڈیشنل ضلع ترقیاتی کشمیر سرینگر وکاس کنڈل ، پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار موجود تھے اور سوموار کو ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈین ویلفیر کے ڈین کشمیر یونیورسٹی جی این خاکی نے تقریب پر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے حصہ لیاتھا ۔تقریب کے موقعہ پر معزز شہریوں زبیر احمد ، سہیل نقشبندی ، نوشاد غیور، شوکت کاٹجو ،سید مجتبیٰ،راجہ بلال ، شاہنواز احمد ، ارشد مشتاق ، وسیم بٹ کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔