نیو یارک//پاکستان نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے صدر کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ، جس میں انہوں نے وادی کی موجودہ صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور کہا کہ اس کشیدگی سے عالمی امن اور سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ملیحہ لودی نے کہا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر اور کشمیر کی اندرونی اور سرحدی صورتحال پراپریل کے مہینے میں سلامتی کونسل کے صدر انٹینو گویٹرس کی نوٹس میں یہ بات لائی اور خبردار کیا کہکشمیر کی انتہائی کشیدہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر علاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے ۔لودی کے مطابق سلامتی کونسل کے صدر نے کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ اس بات کا طرفدار ہے کہ بھارت اور پاکستان مزاکرات کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ حدمتارکہ پر درپیش مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں ۔