سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل سی محمد خورشید عالم نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی طرف سے کشمیر کی منفرد شناخت کو بچانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے اتحاد کے بیان کو جرات مندانہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کا مثبت رد عمل سامنے آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کا یہ بیان قابل تعریف ہے اور کشمیر کو بچانے کے ان کی جرات کو نمایاں کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر کے اس بیان سے یہ عکاسی ہوتی ہے کہ محبوبہ مفتی ریاست کے لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے اور ریاست میں افرا تفری کے ماحول کو ٹالنے کیلئے فکر مند ہیں ۔