سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کی شام بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے مزید برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں اگلے ہفتے کے آغاز سے ہی درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے بعد ازاں تین دنوں تک موسم خشک رہنے کے بعد 12 اور 13 دسمبر کو دوبارہ برف باری متوقع ہے۔