سری نگر// وادی کشمیر کے سری نگر سمیت تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں میں جمعہ کے روز سخت سیکورٹی کے بیچ یوم آزادی کی تقاریب کی تیاریوں کے سلسلے میں فل ڈرس ریہرسل کی گئی۔
اس ضمن میں سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز وغیرہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔