سرینگر//وادی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی صبح ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہفتہ کی صبح 8 بجکر 51 منٹ پر محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جموں وکشمیر کا کوئی علاقہ تھا۔ اس سے قبل 20 فروری کو وادی میں ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔