کشمیر میں کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ تازہ برف باری کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم مگر کڑاکے کی سردی کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں 26 دسمبر کی شام تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 26 اور 27 درمیانی شب کے دوران ہی موسم کرٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
ادھر وادی کشمیر میں منگل کے روز ’چلہ کلان‘ کے پہلے دن موسم اگرچہ خشک رہا لیکن شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کا زور برابر جاری رہا جس سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دو چار ہونا پڑا۔