نئی دلی //مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری کو عوامی تحریک میں تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو سیاسی سوچ سے بالاتر ہوکر عالمی وبا ء سے ملکر لڑنا چاہئے۔ سیاسی لیڈران اورسماجی کارکنان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کو کامیاب بنانے سے ملک بھر میں مثبت پیغام جائے گا۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ منتخب نمائندوں، سماجی کارکنان، مذہبی اور سینئر لیڈران ٹیکہ کاری کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’سیاسی اور خیالاتی اختلاف سے بالاتر ہوکر جنت کشمیر میں ہم عالمی وباء کے ساتھ لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے سیول سوسائٹی کے رول کی سراہنا کی اور کہاں کہ کشمیر کی سیول سوسائٹی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ مختلف فرقوں کے رہنمائوں کے ساتھ ملکر عوام دوست ٹیکہ کاری کیمپوں کا انعقاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضروری ٹیلی کنسلٹیشن کو دیہی مریضوں اور آئیسولیشن میں لوگوں کو علاج فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکار تنظیموں، یوتھ گروپ اور مختلف پارٹیاں ٹیلی کنسلٹیسن کمیٹی ہیلتھ سینٹروں کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں۔مختلف طبی اور نیم طبی اسامیوں کو بھرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24مئی سے انٹرویو کا آغاز ہوگا۔ کینسر مریضوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا عام مریضوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کے علاج کیلئے سکمز صورہ اور میڈیکل کالج سرینگر میں بیڈ مخصوص رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ویڈیو کانفرنسگ میں ڈاکٹر محمد رفیع، محمد انور خان ، درخشان اندرابی، الطاف ٹھاکر، منظور بٹ، غلام احمد میر ، بلال پرے اور دیگر رہنما شامل تھے۔