کشمیر میں مزید3کورونا ہلاکتیں،جموں کشمیر میں تعداد249

سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو مزید تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے اس طرح جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد249تک جاپہنچی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ہونے والی دو اموات سکمز صورہ جبکہ تیسری موت صدر اسپتال میں ہوئی۔
سکمز صورہ میں انتقال کرنے والوں میں شمالی کشمیر کے رفیع آباد کا65سالہ شہری اور نیہامہ پانپور کا60شہری شامل ہیں۔