’کشمیر میں صحیح تعلیم سے حالات بہتر ہونگے‘

سرینگر//معروف بالی وڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں خراب صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے صحیح تعلیم اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔ سلمان خان کی نئی فلم ’نوٹ بک‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں صحیح تعلیم حالات کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر کوئی پاتا ہے لیکن صحیح تعلیم زیادہ ضروری ہے ۔پلوامہ حملے کا نام لئے بغیر سلمان خان نے کہا کہ جس نے یہ حملہ کیا اس نے بھی تعلیم پائی لیکن اسکے اساتذہ،مربیوں نے اسکو صحیح تعلیم نہیں دی۔