Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 7, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف محکموں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ بھٹناگر نے صوبہ کشمیر میں سرمائی تیاریوں کے لئے اِن محکموں کی طرف سے کئے گئے مختلف اِقدامات او رکاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ضروری اِنتظامات قبل اَز وقت کرنے کی ہدایت دی اور محکمہ کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی مشاورت سے ایکشن پلان تیار کریں۔مشیرموصوف نے میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ چیف اِنجینئر کو ہر ضلع میں چوبیس گھنٹے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ بھاری برفباری کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ہر بلاک یا پنچایت میں تکنیکی ماہرین او راِنجینئران کو تعینات کریں تاکہ علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں وقت پر صاف ہوسکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے چیف اِنجینئر میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ سڑکوں پر برفباری صاف کرتے وقت مناسب ایس او پیز پرمن و عن عمل کریں تاکہ سڑکوں کو کسی بھی قسم کا نقصان سے بچا یا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ ان علاقوں میں پہلے سے ہی مشینری اور مطلوبہ سازو سامان کو تعینات کریں۔مشیر موصوف نے ایس ایم سی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مائیکرولیول پر ایک منصوبہ تیار کریں تاکہ برف صاف کرنے کے دوران مشینری اور دیگر آلات کااستعمال کرتے وقت کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔اُنہوں نے کمشنر کو سرینگر شہر کے ہر وارڈ میں ضروری مشینری اور برف صاف کرنے کے آلات قبل اَز وقت تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ بھٹناگر نے کمشنر ایس ایم سی سے کہا کہ وہ پہلے سے ہی کمزور مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کریں تاکہ ان مقامات پر پانی جمع ہونے کے اِمکانات کم ہوں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ شہر کی اندرونی گلیوں میں چھتوں سے گرنے والی برف کو صاف کرنے کا طریقۂ کار وضع کریں۔ بھٹناگر نے صحت ، آر اینڈ بی ، جل شکتی اور دیگر محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف منصوبوں کو اَنجام دیتے ہوئے قریبی تال میل او رہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔ مشیر نے کہا کہ دیہی او رشہری علاقوں میں ہسپتالوں کی طرف جانے والی سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جائے۔اُنہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے کہا کہ وہ ان علاقوں میں ادویات او ردیگر آلات کی ایڈوانس سپلائی پہنچائی جائے جو برفباری کے باعث منقطع رہتے ہیں۔مشیر موصوف نے انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ اِضافی پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں کو سرمائی مہینوں میں پیریفیریل ائیریا میں تعینات کیا جائے  بھٹناگر نے صوبہ کشمیر میں سرمائی مہینوں میں بجلی منظرنامے کا جائزہ لیتے ہوئے چیف اِنجینئر پی ڈی ڈی کو ان علاقوں میں بجلی کے اِضافی کھمبے تقسیم کرنے کی ہدایت دی جو برف باری کی وجہ سے منقطع رہتے ہیں۔ اُنہوں نے چیف انجینئر سے کہا کہ عوام کی سہولیت کی خاطر شکایات کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے کال سینٹر قائم کیا جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین
رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع

July 1, 2025
صفحہ اول

۔38روزہ یاترا کل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی پہلا قافلہ کل جموں سے نکلے گا

June 30, 2025
صفحہ اول

یاتری بڑی تعداد میں آئیں گے دعا کریںبحفاظت واپس جائیں :عمرعبداللہ

June 30, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مشاورت

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?