کشمیر میں سردیوں کا زور بدستور جاری، موسم کے کروٹ بدلنے کی تازہ پیشگوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ نانجماد سے مزید نیچے گر جانے سے سردیوں کا زور بدستور جاری ہے جس لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی میں 2 جنوری سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث 4 اور 5 جنوری کو درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری متوقع ہے۔