سید اعجاز
ترال //وادی کشمیر میں گزشتہ چند سال کے دوران بھیڑوں کے کارو بار کے ساتھ تیزی کے ساتھ جڑ رہے ہیں تاہم اون کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث کسان پریشان ہے ۔دستیاب جانکاری کے مطابق وادی کشمیر میںاپریل 2023تک کل 19,12,611بھیڑ موجود تھے ۔ بھیڑ پالنے والوں کا خرچہ اون کی کمائی سے ہوتا تھا تاہم اب اسکا کوئی قیمت نہیں ہے ۔ کچھ سال پہلے سفید رنگ کا اون100روپے فی کلو جبکہ کالا80روپے فی کلو کے حساب سے لوگ فروخت کرتے تھے لیکن اب کوئی خرید نہیں رہا ہے ۔ضلع پلوامہ میں ایک اندازی کے مطابق دو لاکھ کے قریب بھیڑ بکریاں ہوں گے جن میں عام لوگوں خاص کر نوجوانوںکی ایک بڑی تعداد نے نوکریاں نہ ملنے کے بعد فارم کھولے ہیں۔اون اب مقامی سطح پر استعمال نہ ہونے کے برابر ہے ۔اگر اس صنعت کی طرف توجہ دیا جاتا تو اس شعبے میں بھی روز گار کے کافی وسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔