سرینگر//کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ کے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے سے متعلق مبینہ بیان کے سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے سنیچر کو الزام عائد کیا ” اس (کانگریس) کے رہنما پاکستان کی زبان بول رہے ہیں“۔
چوہان نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن سنگھ نے دفعہ 370 ہٹانے کی بات کی ہے اور یہ پاکستانی پالیسی سے میل کھاتا ہے ۔
ادھر بھاجپا کے ترجمان نے بھی دگوجے سنگھ کے کشمیر سے متعلق بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس سے وضاحت طلب کی ہے۔(مشمولات یو این آئی)