سری نگر// معروف ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے کشمیر کو اپنی پسندیدہ جگہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلموں کی شوٹنگ کے لئے مناسب ترین جگہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغ گل لالہ سے یہاں کے سیاحتی شعبے کو بڑھا وا ملے گا اور یہاں آج بھی سیاحوں کی کافی تعداد موجود ہے۔
موصوف نے یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا:”کشمیر میری پسندیدہ جگہ ہے میں یہاں گزشتہ دس پندرہ برسوں سے آ رہا ہوں صرف پچھلے سال کورونا کی وجہ سے نہ آ سکا“۔