سرینگر/حکام نے بدھ کو کہا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر آج کسی فورسز کانوائے کو گذرنے کا پروگرام طے نہیں تھا اس لئے مذکورہ ہائی وے پر آج کسی قسم کی کوئی پابندیاں عاید نہیں کی گئی ہیں اور سیولین ٹریفک کو بھی اس پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کیلئے سرینگر ۔جموں شاہراہ پر کوئی پابندی عاید نہیں رہے گی کیونکہ سی آر پی ایف نے فون کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ آج اُن کی کسی کانوائے کا پروگرام نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اپریل7کو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کشمیر شاہراہ ہفتے میں دو دن، اتوار اور بدھ، کو سیولین ٹریفک کیلئے بند رہا کرے گی۔
یہ پابندیاں 31مئی تک کیلئے عاید کی گئی ہیں۔
یہ حکمنامہ فروری14کے اُس جنگجویانہ حملے کے بعد جاری کیا گیا جس میں کم و بیش40فورسز اہلکار ضلع پلوامہ میں ایک خود کُش حملے میں ہلاک ہوگئے۔
کشمیرشاہراہ پر عاید پابندیوں کی ہر طرف سے شدید نقطہ چینی کی جارہی ہے۔