مینڈھر//پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کی جائے ۔ڈاک بنگلہ مینڈھر میں وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج عبدالحق خان کی موجودگی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مدنی نے کہاکہ جب پی ڈی پی نے ایجنڈا آف الائنس کے بعد مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر سرکار بنائی تو جیسے یہ ظلم ہو گیا لیکن جب نیشنل کانفرنس نے مر کز میں بی جے پی کو تعاون دیا تو وہ ثواب تھا ۔ ان کاکہناتھا کہ وہ آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ پا کستا ن کے ساتھ با ت چیت کی جائے کیو نکہ ریا ست جمو ں و کشمیر ایک مسئلہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مز کز میں بی جے پی اور قومی اپوزیشن جما عتو ں نے جمو ں و کشمیر کو نا مساعد اور بدا عتما دی کے ماحول سے با ہز نکا لنے کے لئے مفا ہمت اور سبھی کو اعتما د میں لینے کی پا لیسی کی افا دیت کو تسلیم کر لیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ بات بھی مرکز نے سمجھ لی ہے کہ خطہ میں قائم امن کیلئے اعتماد کی فضا بحال کرناہوگی ۔سرتاج مدنی نے کہاکہ مفا د خصوصی رکھنے والی چند طا قتیں محبو بہ مفتی کی قیا دت میں ریا ستی سرکار اور جما عت کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیںلیکن انہیں حالات مزید خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ وہ جمو ں کی عوام سے تعاون طلب کر تے ہیں تا کہ ریا ستی عوام متحد ہو کر تقسیم اور منا فقت کی سیا ست کر نے والی طاقتوں کو شکست دی جاسکے ۔اپنے خطاب میں عبدالحق خان نے کہاکہ محبوبہ مفتی کی قیاد ت میں حکومت خوش اسلوبی سے اپناکام کررہی ہے اور عوام کودرپیش مسائل حل کئے جارہے ہیں۔انہوںنے مقامی کارکنان کو زمینی سطح پر کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں اور بنیادی سطح پر لوگوں کے کام کریں ۔اس موقعہ پرسابق ممبرقانون ساز کونسل محمد رشید قریشی ، ایڈووکیٹ محمد معروف خان، ایڈووکیٹ ند یم خان، وسیم احمد خان دیگر کارکنان نے بھی خطاب کیا اور مینڈھر کے مسائل اجاگر کئے ۔