لندن //برطانیہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر انکے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کیونکہ یہ ایک باہمی مسلہ ہے جسے بھارت اور پاکستان کو ھل کرنا ہے۔ اس معاملے کو برطانیہ کے پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد لیبر پارٹی رکن یاسمین قریشی نے اٹھایا جب انہوں نے کہا کہ کیا یہ معاملہ وزیر اعظم کے دورے میںتبادلہ خیال کے دوران شامل ہوگا۔اس موقعہ پر برطانیوی خاتون وزیر اعظم نے کہا’’ میں وہی رائے اختیار کررہی ہوں جو میرء حکومت کی رہی ہیاور بیشک جو پہلے بھی رہی ہے،وہ یہ کہ کشمیر معاملہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلہ ہے جو ان دونوں کو خود حل کرنا چاہیے‘‘۔یاسمین قریشی نے ان سے پوچھا کہ 1948کی اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل نہیں ہوا ہے اور یہ برطانیہ کو اس میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔اس پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا’ وزیر خارجہ نے مذکورہ ممبر کی درخواست دیکھ لی ہے اور یقیناً ہم ان سے ان معاملات پر بات کریں گے۔برطانوی وزیر اعظم 6نومبر سے نئی دلی کا دورہ کررہی ہیں۔