Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

کشمیر اور پنجاب کے تاجروں میں پرانا رشتہ:چیئرمین جے کے بنک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 31, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ پرویز احمدنے امرتسرپنجاب  میں زرعی پیداوار سے منسلک تاجروں اور بیوپاریوں کیلئے ایک خاص جے کے بینک منڈی فائنانس سکیم چالو کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چھبر، پریزیڈنٹ راکیش گنڈوترا، زونل ہیڈ انوک سنگھ، امرتسر کے مشہور تاجر، کاروباری حلقے کے ممبران،  بینک کے متعدد گاہکوں کے علاوہ بینک سٹاف بھی موجود تھا۔ اس سے پہلے چیئر مین نے امرتسر میں جے کے بینک کی جدید سہولیات سے لیس نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پرمنعقدہ تقریب پر بولتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب ملک کا زرعی دارالحکومت ہے اور ملک میں سبز انقلاب کا روح رواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرتسر میں زرعی پیداوار سے منسلک تاجروں کیلئے جے کے بینک منڈی فائنانس سکیم نہ صرف ہم آہنگ ہے بلکہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ امرتسر اور ریاست جموں و کشمیر کے تاجروں کے مابین ایک پرانا رشتہ ہے اور جے کے بینک نے اُسی رشتے کا خیال رکھتے ہوئے یہاں  اس شہر میںسب سے پہلی برانچ سال 1973  میں کھولی ہے۔ آج جب ہم  زرعی پیداوار سے وابستہ تاجروں کیلئے ایک نئی سکیم کو لانچ کر رہے ہیں  تو ہم نے اسی شہر کا انتخاب کیا تاکہ میوہ جات، سبزیوں ، دالوں اور دیگر زرعی پیداوار سے منسلک  رجسٹرڈ  بیوپاریوں کیلئے ورکنگ کیپٹل فائنانس ہمہ وقت مہیا رہے جس پر بینکنگ صنعت کا سب سے کم شرح سود لاگو ہوگا۔ایکز یکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو نے اپنی تقریر میں جے کے بینک کی مختلف عوام دوست سکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے گاہکوں کی دلچسپیوں کو مدِ نظر رکھکر اپنے سکیموں کو ترتیب دیتے ہیں۔  ایکز یکٹیو  پریزیڈنٹ آر کے چھبر نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے پنجاب میں دورانِ  نوکری یہ تجربہ حاصل ہے کہ یہاں کے لوگ ایماندار اور دیانت دار ہیں۔ٓآغاز میں زونل ہیڈ پنجاب انوک سنگھ نے اپنے استقبالیہ میں  ریاستِ پنجاب میں جے کے بینک کے کام کاج کو اُجاگر کیا۔ اس سے پہلے شاستری مارکیٹ امرتسر برانچ کی نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ جانب پرویز احمد نے  اپنے ملازمین کو تلقین کی کہ وہ  اپنی کسٹمر سروس میں اور زیادہ شفافیت لائیں اور بینک کے ہر ڈیجٹل پروڈکٹ کو عوام تک پہنچائیں۔  انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے لوگ جوڑوں اور آنکھوں کی بیماریوں کے خاص علاج کیلئے  پنجاب آتے ہیں اسلئے ہمیں اُنکے  در پیش مالی مشکلات کا بھی خیال رکھناہے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ہمارے پاس پنجاب میں مزید اے ٹی ایم اور  برانچ کھولنے کا منصوبہ بھی ہے ۔ چیئرمین نے  اس مانگ کو بھی منظوری دیدی کہ احمد آباد اور بنگلور منڈیوں میں بھی جے کے بینک اپنی شاخیں کھولے گا۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین نے گرین منڈی امرتسر، کلاتھ مارکیٹ ایسو سی ایشن اور کھالسا دیوان  کے منتظمین سے  ملاقات کی  اور اُنکے در پیش مالی مشکلات  پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین نے  پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش ریاستوں کے ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ سماجی و اقتصادی رشتے کو بھی اُجاگر کیا۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

Related

صنعت، تجارت و مالیات

پین، بینکنگ سمیت 10بڑی تبدیلیاں ریلوے کرایہ میں اضافہ، نئے اصولوں سے عوام پر براہ راست اثر

July 1, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کمرشل گیس کی قیمتوں میں 58.50روپے کی کمی

July 1, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

انکم ٹیکس ریٹرن آخری تاریخ میں توسیع

July 1, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سکیم کے تحت 117کاروباری افراد کو تربیتRAMP

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?