سرینگر/کئی سال قبل آئی اے ایس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کشمیری ، شاہ فیصل نے بدھ کو سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیدیا۔ اطلاعات کے مطابق شاہ سیاست میں آنا چاہتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 2010بیچ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے شاہ ،استعفیٰ کے بعد نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہ نے اپنا استعفیٰ سوموار کو متعلقین کو پیش کیا جس کو ضابطے کے تحت منظور ہونے میں کچھ دن لگتے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ شاہ ابھی حال ہی میں یورپ کی معروف یونیورسٹی، ہارورڈ کنیڈی سکول سے فیلو شپ کرکے لوٹے ہیں۔
شاہ فیصل اب تک کے پہلے کشمیری ہیں جنہوں نے آئی اے ایس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
گذشتہ برس شاہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا جب اُنہوں نے عصمت دری کے بڑھتے واقعات کے بارے میں ایک متنازع ٹویٹ کیا تھا۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں شاہ کے سیاست میں آنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا''بیوروکریسی کا نقصان ،سیاست کا فائدہ۔ خوش آمدید@شاہ فیصل''۔