عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ اور بے رحمانہ
مظفرآباد// حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کو نسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا بھارتی فوجیوں کے مظالم کا نوٹس لینے کے بجائے چشم پوشی کی روش اختیار کرنابرصغیر کے امن کے لیے انتہائی مضر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف مسلسل جاری ہے اور عسکریت پسندوں کی کاروائیوںنے بھارتی افوج کوبدحواس کردیا ہے جس کا انتقام وہ معصوم لوگوں کا خون بہا کر لے رہا ہیں ۔ پازل پورہ رفیع آباد سوپوراورکاکہ پورہ پلوامہ میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہا کہ اگر چہ ہمارے جگر پاروں کا خون میں لت پت ہوناہمارے سینوں کو چھلنی کردیتاہے تاہم حصول مقصد تک سرِدار رہنا،زندہ اور غیرت مند قوم کی علامت ہوا کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عساکر قوم کے ہیرو ہیںاور غیرت مند قوم اپنے ان محسنوں کے ساتھ جس قدر محبت کرتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں 8جولائی قریب آرہا ہے سیزفائر لائن کے دونوں جانب برہان وانی کی برسی کے موقع پر تجدید عہد کرنے کا جذبہ انتہائی دید اور داد دینے کے قابل ہے۔