سرینگر //نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہدلی والوں نے ہمیشہ جموںوکشمیر کی آواز کو بے وزن کرنے کیلئے ہمیں تقسیم کیا۔بیروہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کو اب یک جماعتی حکومت کی ضرورت ہے، ہماری ریاست نے مخلوط حکومتوں سے کافی نقصان اُٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 28تیس والی حکومت میں نے 6 سال تک کی ہے، مجھے بہت اچھا تجربہ ہے، ہم اپنا فیصلہ کرتے ہیں لیکن جوہمارے ساتھ ہوتے ہیں وہ فیصلہ نہیں کر پاتے، اُن کو معمولی سی معمولی چیز کیلئے بھی دلی جاکر اجازت طلب کرنی پڑتی ہے‘‘۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر مرحوم مفتی صاحب کے پاس حکومت بنانے کیلئے برابر سیٹیں ہوتیں تو نریندر مودی سرینگر کے عوامی جلسے میں اُن کی بے عزتی نہیں کرتے۔ مودی نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ مفتی صاحب کے پاس صرف28سیٹیں ہیں اور وہ مجبور ہیں، مودی اڑیسہ یا کسی اور ریاست میں جاکر وہاں کے وزیر اعلیٰ کی بے عزیتی نہیں کرسکتے کیونکہ وہاں ایک ہی جماعت کی حکومت ہوتی ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ہمارے دفعہ370اور دفعہ35اے کو بھی اسی لئے نقصان پہنچا، کیونکہ ہماری آواز بکھر گئی ہے۔ ہمارے ووٹ مختلف پارٹیوں میں بانٹے گئے اور ایک سازش کے تحت کشمیر کی آواز بے وزن کی گئی۔شیخ محمد عبداللہ نے پہلے کہا تھا کہ نئی دلی کی ہمیشہ یہ کوشش ہمیشہ رہی ہے کہ یہاں گلی گلی میں لیڈر بنائے جائے، تاکہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک آواز میں بات نہ کرسکیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس صحیح سوچ رکھنے والوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتی رہے گی، ایسے لوگ جن کا ٹریک ریکارڈ صحیح اور جو ریاست کے مفادات کے تئیں فکر مند ہوں۔
آر ایس ایس مسلم مخالف جماعت:فاروق
نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آر ایس ایس مسلمانوں کی مخالف جماعت ہے تاہم مذکورہ جماعت نے کشمیر میں اپنے کچھ زیر خرید ایجنٹ تیار کئے ہوئے ہیں ، جو شرابی ہیں اور جنہیں رقوم دیئے جاتے ہیں تاکہ کشمیریوں کو خرید سکیں، لیکن نہ کشمیری بک جائیں گے اور نہ ہماری مائوں بہنیں کو وہ خرید سکیں گے۔ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ آج ہمارا کانگریس یا کسی اور پارٹی سے مقابلہ نہیں بلکہ براہ راست آر ایس ایس سے ہے۔