سرینگر// کورونا کیسوں میں زبردست اُچھال کے بعدکشمیر یونیورسٹی نے آف لائن منعقد ہونے والے تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ امتحانات کو 2مئی تک ملتوی کیا۔ جبکہ یونیورسٹی بھی28اپریل تک بند رہے گی۔یہ فیصلہ پروفیسرنیلوفر خان کی صدارت میں یونیورسٹی کی مشاورتی کمیٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعدکیاگیا۔تاہم میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا کہ آن لائن کلاسز جیساکہ پہلے ہی اطلاع دی گئی ہے،تدریسی شعبوں کے اہتمام سے جاری رہیں گے۔
کشمیریونیورسٹی28اپریل تک بند | امتحانات 2مئی تک موخر
