سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں سوموار کو ملازمین کی ٹیکہ کاری کی ایک خصوصی مہم منعقد ہوئی جس دوران450ملازمین کو Covishieldویکسین کے خوراکیں دی گئیں۔اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ کووِڈ- 19کو قابوکرنے کیلئے ٹیکہ کاری مہم لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ٹیکہ کاری مہم میں سبقت لینی چاہیے تاکہ سماج میں اس بیماری کاخاتمہ کیا جاسکے۔رجسٹرارڈاکٹر نثاراحمد نے بذات خود اس مہم کی نگرانی کی ۔یہ یونیورسٹی میں ملازمین کی ٹیکہ کاری کی دوسری مہم تھی اور اس دوران تدریسی اور غیرتدریسی عملہ اور ان کے کنبوں کے افراد کووِڈ سے بچائو کا ٹیکہ لگایا گیا۔