سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے میڈیاایجوکیشن ریسرچ سینٹر کے اہتمام سے سہ روزہ’سٹل فوٹوگرافی ‘ورکشاپ اختتام پزیرہوا۔ورکشاپ کے دوران اعزازیافتہ ڈاکیومینٹری فوٹوگرافرشوکت نندہ نے ’ایم ای آر سی‘ طلاب کو فوٹوگرافی کی تیکنیکی جانکاری دی گئی۔ورکشاپ کامقصد طلاب کوپیشہ ورانہ فوٹوگرافی کے ہنرکی تربیت فراہم کرناتھا۔شوکت نندہ نے طلاب کو تصاویرکے بارے میں مفید معلومات دیں ۔شعبے کی سربراہ ڈاکٹر عالیہ احمد نے کہا کہ ورکشاپ طلاب کو فوٹوگرافی کے ہنر کے باریک ترین رموز سے آگاہ کرنے کے مقصد سے منعقد کیاگیاتھا۔ڈاکٹر عالیہ نے مستقبل میں بھی ایسے ورکشاپوں کے انعقاد پرزوردیا۔