کشمیریونیورسٹی میں ایک ہفتے کا تربیتی پروگرام ختم

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں ایک ہفتہ طویل ’بدلتے موسم میں کثیر خطرات کامقابلہ،شمالی ہمالیہ میں اقتصادی ترقی اورروزگار‘موضوع پرتربیتی پروگرام اختتام پزید ہوا۔پروگرام کاانعقاد شعبہ جیوگرافی اورڈیزاسٹرمنیجمنٹ کشمیر یونیورسٹی اور وزارت داخلہ کے قومی انسٹی چیوٹ برائے ڈائزاسٹرمنیجمنٹ نے مشترکہ طور کیاتھا۔ نیشنل انسٹیثیوٹ آف ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے ایگزیکٹوڈائریکٹر میجرجنرل ایم کے بندل نے آن لائن خطاب میں ایسے پروگراموں کے انعقاد پرزوردیا اورکہا کہ وقفے وقفے سے ایسے تربتی پروگرام اورورکشاپ  خاص طور پر اُن علاقوں جہاں قدرتی آفات آنے کازیادہ احتمال ہوتاہے،منعقد کئے جانے چاہیئے۔انہوں نے کشمیر یونیورسٹی کو یقین دلایا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کیلئے شعبہ جیوگرافی اورڈائزاسٹرمنیجمنٹ کو ہرممکن تعاون دیاجائے گا۔اس موقعہ پرڈین اکیڈمک افیئرس پروفیسر فاروق احمد مسعودی نے کہا اس تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کااظہار کیا۔