سری نگر//وادی کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس میں مبتلا 70 سالہ خاتون کی جمعرات کو ہسپتال برائے امراض سینہ واقع درگجن سری نگر میں موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں زیر علاج تھی جہاں 18مئی کو وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کو سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔