سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر جاوید قریشی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جلد صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔
موصوف نے گذشتہ ہفتے بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کی کورونا سے صحت یابی کے لئے بھی روزے رکھے تھے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے تھے۔
جاوید قریشی نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے ”ہمارے امت شاہ جی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں تب تک روزے رکھوں گا جب تک وہ ٹھیک نہیں ہوتے“۔