بانہال // جموں ۔سرینگر شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک جاری ہے ۔منگل کو وادی کشمیر سے جموں کی طرف تازہ اورپیر کی شام سے درماندہ پڑے ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی تاہم بانہال میں شاہراہ پر فورلین ٹنل کے ورکروں کے دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں جواہر ٹنل کے دونوں طرف جام کی صورت اختیار کر گئیں اور جموں جانے والی گاڑیاں سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ پائیں۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ منگل کو درماندہ اور کشمیر سے جموں جانیو الے تازہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی اور پہلے مسافر گاڑیوں اور بعد میں ما ل گاڑیوں کو جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوگام کے مقام لوگوں کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی تاہم اس پر منگل کی سہ پہر تک قابو پایا گیا اور ٹریفک کو آگے بڑھانے کا عمل منگل کی شام تک جاری تھا۔