کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقہ جات میں بارش و برفباری

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقوں میں سوموار کی دوپہر کو بارشوں و بالائی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ صبح کے وقت موسم ابرالودہ  تھا لیکن دوپہر کو میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ بالائی علاقہ جات میں برفباری ہوئی جسے درجہ حررات میں دوبارہ گراوٹ درج کی گئی اور سردی کی شرت میں کافی اضافہ ہوا۔جبکہ دن بھر بارشوں و برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔