سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے کشتواڑ (دچھن) میں جاوید حسین وانی کے اہل خانہ کو پولیس انتظامیہ کی طرف سے آئے روز چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے ظلم اور بربریت کا شکار بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید حسین کا واحد جرم یہ ہے کہ ان کا بیٹا عسکری محاذ پر اس وقت سرگرم ہے۔ایک بیان میںگیلانی نے کہا ہے کہ بیٹے کے بدلے باپ اور دو بہنوں کو پولیس اوراین آئی اے کی طرف سے گرفتار کرنا اور انتقام گیری کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حریت چیرمین نے جاوید حسین کی دو بیٹیوں کواین آئی اے کی طرف سے دلی طلب کرنا مذکورہ ایجنسی کی اخلاقی گراوٹ اور انتقام گیری کا ثبوت قرار دیا۔ حریت چیرمین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کنبے کو ظلم وجبر کا نشانہ بنائے جانے کی غیر انسانی اور غیر اخلاقی کارروائیوں پر فوری طور روک لگائے جانے کے اقدامات کئے جائیں۔