کشتواڑ ڈائٹ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

کشتواڑ//ضلع اطلاعاتی مرکز نے ڈائٹ کے اشتراک سے بالغوں کی تعلیم پر ضلع سطح کے رول اور لوک ناچ کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ مقابلوں کا موضوع بالغوں میں صحت مند رشتے ،ایچ آئی وی/ ایڈز، منشیات کے وجوہات اور اثرات شامل تھے۔اسکے علاوہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے یکسان مواقعے ، دختر کشی کو خاتمہ، بزرگوں کا احترام اور دیکھ بال، ماحولیات کا تحفُظ، منشیات کی لعنت، بالغوں کے چلینجوں کے موضوع پر لوک ناچ مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔اس موقعہ پر سی ای او کشتواڑ طارق حسین مہمان خصوصی تھے ،جنھوں نے اپنے خطاب میںاس موضوع پر معلوماتی لیکچر دیا۔سکول کے پرنسپل اشوک کمار، ڈی وائی ایس ایس او دیوان ٹھاکور اور ضلع کارڈی نیٹر محبوب قاضی نے ان موضوعات پر تفصیلی جانکاری دی۔ بعد ازاں، مہمان خصوصی نے طلاب میں انعامات تقسیم کئے۔ڈسٹرکٹ کارڈی نیٹر محبوب احمد قاضی، کلچرل سیل اور محکمہ اطلاعات کے سٹاف کے علاوہ طلاب اور مقابلہ میں بطور جج فرائض انجام دینے والوں نے بھی شرکت کی۔