کشتوار//بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر ضلع پولیس کشتواڑ نے ضلع پولیس لائنز کشتواڑ میں ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ کی نگرانی میں سوچھتا پکھواڑہ کا اہتمام کیا جس میں عہدیداروں واہلکاروں نے ملک کو صاف ستھرا رکھ کر ہندوستان کی خدمت کرنے کے مہاتما گاندھی کے خوابوں کو پورا کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر سالانہ 100 گھنٹے یعنی ہفتے میں دو گھنٹے رضاکارانہ طور پر وقف کرنے اور دیہاتوں/شہروں میں سوچھ بھارت مشن کے پیغام کو عام کرنے اور علاقے کی صفائی کے لئے پرعزم رہنے کا عہد کیا گیا۔کشتواڑ پولیس نے سو چھ بھارت ابھیان کے بینر تلے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں صفائی مہم کا آغاز کیا
کشتواڑ پولیس نے سوچھتاعہد تقریب کا اہتمام کیا
