کشتواڑ //خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع میں دیہی حفاظتی کمیٹیوں(وی ڈی سیز)کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 64نئے ممبران کا اضافہ کیاگیاہے جبکہ 60سال سے زائد عمر والے ممبران کی جگہ نئے 469ممبران کو مسلح کیاگیاہے ۔ایس ایس پی کشتواڑ شکتی کمار پاٹھک نے بتایاکہ ضلع میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 60سال سے زائد عمر والے352وی ڈی سی ممبران اور117وی ڈی سی ایس پی اوز کو تبدیل کیاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظرحال ہی میں ضلع میں 64نئے وی ڈی سی ممبران کا اضافہ کیاگیا۔ضلع میں ہوئی ایس پی اوز کی بھرتی کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ میرٹ کی بنیاد پر85امیدواروں کے نام منظوری کیلئے حتمی منظوری کیلئے حکام کو بھیجے گئے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست میں وی ڈی سی کمیٹیوں کی تشکیل 1995میں ملی ٹینسی مخالف کارروائیوں کیلئے شروع ہوئی جس دوران خطہ چناب میں بھی بڑی تعداد میں افراد کو مسلح کیاگیا ۔